ایس آئی یو کی کارروائی، دوران سفر میٹرو بس اور پبلک سر وس گا ڑیو ں میں لیڈیز کے پرس چوری کرنے والے گروہ کی دوخو اتین گرفتار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے دوران سفر میٹرو بس اور پبلک سر وس گا ڑیو ں میں لیڈیز کے پرس چوری کرنے والے گروہ کی دوخو اتین گرفتارکر لیا، مسروقہ طلائی زیور ات ،پرس ،نقدی ایک لاکھ روپے برآمد، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمات نے سبزی منڈی اور دیگر علاقوں میں ہائی ایس ویگن اور میٹرو بس سروس میں سوار ہو کر وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز ساجد کیا نی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)ذیشان حیدر نے میٹرو بس سروس و ہائی ایس ویگن میں سوار ہو کر لیڈیز کے پرس چوری کرنے والے گروہ کی گرفتاری کا ٹاسک ڈی ایس پی ، سی آئی اے محمد اشرف شاہ کو دیا جنہوں نے زیر نگرانی خود، اے ایس آئیز فاخر مقبول ،رانا تسنیم احمدمعہ ملازمان پرمشتمل ٹیم کو دیا ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر ضر وری وسائل بر ئوے کا ر لا تے ہو ئے میٹرو بس سروس و ہائی ایس ویگن میں سوار ہو کر لیڈیز کے پرس چوری کرنے والے گرو ہ کی دو ملزمات کوبہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتارکر لیا ، نام گرفتارملزمات/ملزم:۔

(جاری ہے)

-01نوشین عرف نوشی عرف ثوبیہ زوجہ شیر دل قوم چنگڑ ساکن محلہ گلبہار جہانگیر ہ کشتی پُل ضلع نوشہرہ اورنیلم عرف خٹک عرف نفیسہ عرف نسرین زوجہ جونی قوم چنگڑ ساکن محلہ گلبہار جہانگیرہ کشتی پُل ضلع نوشہرہ شامل ہیں ، ملزمات سے طلائی زیورات ،نقدی ایک لاکھ روپے اور پرس برآمد کر لئے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمات مندرجہ بالانے ذیل واردات کا انکشاف کیا،گرفتار ملزمات نے دوران تفتیش میٹرو بس سروس اور ہائی ایس ویگن میں سوار ہو کر متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کی ریکارڈ پڑتال مقدمات کی جا رہی ہے ۔

ملزمات کے خلافمقدمہ نمبر55مورخہ19.02.16بجرم379/411ت پ تھانہ سبزی منڈی ،اسلام آباددرج ہے،گرفتار ملزمات سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اعلیٰ کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا دا ورنقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :