ترکی اور امریکہ مابین ویزے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ، ترکی

امریکی قونصل خانے کے ملازمین سے چھان بین اور تفتیش جاری ہے، دونوں ملازمین ترکش ہیں اور ترکی قوانین کے مطابق مقدمہ چلے گا، مقدمات کے لئے کسی کی اجازت درکار نہیں، ترکش نائب وزیر اعظم کا بیان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:15

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ترکی اور امریکہ مابین ویزے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، ویزہ معاملات کو طول دینا دونوں ممالک کیلئے نقصان دہ ہے، امریکی قونصل خانے کے ملازمین سے چھان بین اور تفتیش جاری ہے، دونوں ملازمین ترکش ہیں اور ترکی قوانین کے مطابق مقدمہ چلے گا، مقدمات کے لئے کسی کی اجازت درکار نہیں۔

ترکش نائب وزیر اعظم بیکر بوزداع نیاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان ویزے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات بڑی مثبت فضا میں ہوئے ہیں۔انہوں نے دہشت گرد تنظیم فیتو سے امریکہ کے استنبول قونصل خانے کے ملازم کے تعلقات اور روابط کے بارے میں عدلیہ کی جانب سے جاری کاروائی کے بارے میں کہا کہ ان کے خلاف چھان بین اور تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور یہ دونوں ملازمین ترک ہیں اور ان پر ترکی ہی کے قوانین کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں ملازمین کوسفارتی مراعات حاصل نہیں ہیں اسلیے ان کے ساتھ بھی ویسے ہی کاروائی کی جائے گی جیسی دیگر ترک باشندوں کے خلاف کی جاتی ہے۔انہوں نے کہ متحدہ امریکہ کے وفد کے ساتھ کل ہونے والے مذاکرات بڑے مثبت مذاکرات تھے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو بڑے واضع طریقے سے جو پیغامات دینے تھے دے دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویزوں کے بارے میں دونوں ممالک کو طول دینے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے عوام بٴْری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :