ایران نے عائد پابندیوں کے خاتمے کو عرب خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کیا، سعودی عرب

سعودی عرب فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی کھل کر حمایت کرتا ہے، جنوبی شام میں کشیدگی میں کمی کے امریکی اور اردنی اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں،

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:15

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ایران نے عائد پابندیوں کے خاتمے کو عرب خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کیا،سعودی عرب فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی کھل کر حمایت کرتا ہے، جنوبی شام میں کشیدگی میں کمی کے امریکی اور اردنی اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے، فلسطین میں اسرائیلیجارحیت کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفارتی مشن کی سیاسی رابطہ کار منال حسن رضوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی مشرق وسطیٰ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عائد پابندیوں کے خاتمے کو عرب خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کرتا ہے اور ایران اپنی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں انارکی پھیلانے کا سبب بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ،سعودی عرب فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی کھل کر حمایت کرتا ہے اورجنوبی شام میں کشیدگی میں کمی کے امریکی اور اردنی اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ رمنال نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطین میں جاری اسرائیلی ریاست کے مظالم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے یک طرفہ اقدامات مسترد کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کا محاصرہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :