آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر ‘ ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر کی کوئٹہ خودکش دھماکہ کی مذمت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر ، ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی چوہدری محمد اسحاق نے کوئٹہ خودکش دھماکہ کی مذمت کی ہے انہوں نے اس دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاران کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔