راولاکوٹ ‘انتظامیہ نے مذاکرات کے بہانے بلواکرسیاسی کارکنوں کو گرفتارکرلیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:18

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) انتظامیہ نے مذاکرات کے بہانے بلواکرسابق صدرآزادکشمیرکے آبائی گائوںسے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں کو گرفتارکرلیا،جمعرات کے روزراولاکوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے علی سوجل میں قائم ہائیڈل پروجیکٹ سے بجلی پکھرکوفراہم کرنے اورعلی سوجل کونظراندازکرنے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے اورپکھرکوفراہم کردہ بجلی کی ترسیل تاریں کاٹ کرروکنے کااقدام کرنے والے سرکردہ سیاسی کارکنوںخورشیدخان پاکستان پیپلزپارٹی سابق امیدواراسمبلی نوازخان،امتیازخان،مسعودحنیف کوکارسرکار میںمداخلت کرنے پرگرفتارکرلیا۔

واضح رہے کہ علی سوجل میں پانچ کروڑروپے مالیت سے پراجیکٹ کابارہ سال پہلے منصوبہ شروع ہوتاتھاپانچ سوگھروںکو بجلی فراہم کی جانی تھی۔

(جاری ہے)

پانچ کروڑکامنصوبہ سترہ کروڑروپے سے تجاوزکرگیاہے لیکن تاحال مکمل نہیں ہوا۔پانچ سوکے بجائے اب صرف ایک سوبیس گھرانوںکوبجلی فراہم کرنے کامنصوبہ ہے اورزیادتی یہ ہے کہ بجلی پیداکرنے والی یونین کونسل علی سوجل کومکمل طورپرنظراندازکرکے نواحی یونین کونسل پکھرکوبجلی فراہم کی جارہی ہے ۔

جس پرلوگوں نے مشتعل ہوکرپکھرکوفراہم کرنے والی بجلی کی ترسیل روک دی ہے ۔چندروزقبل ڈپٹی کمشنرراجہ طاہرممتازنے اس نمائندہ وفدکویقین دہانی کروائی تھی کہ وہ موقع کاجائزہ لے کرفیصلہ کریں گے ۔لیکن اس کے بجائے گزشتہ روزمذاکرات کے بہانے بلواکرنمائندہ وفدکوکارسرکارمیں مداخلت کرنے انتشار پھیلانے سمیت کئی ایک سنگین الزامات پرگرفتارکرلیاگیاہے۔گرفتارشدگان کاالزام ہے کہ راولاکوٹ محکمہ برقیات کے ایس ڈی اوامتیازشاہین نے لاکھوں روپے رشوت لے کرغیرقانونی طورپرپکھرکوبجلی فراہم کرنے کی کوشش کی اوردوبرادریونین کونسل کے لوگوںکولڑوایاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :