کوئٹہ، ایکسین ایس ڈی او علاقے کے کونسلر کی ملی بھگت سے ٹینکر ما فیا کے ساتھ پانی کی شدید قلت پیدا کر دیا ، راہنماء عوامی نیشنل پارٹی

ٹینکر والے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں پانی غریب عوام کی دسترس سے باہر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ با چا خان مرکز سے جاری کیا گیا بیان میں محکمہ واسا کا اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کرا تے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل ترین حلقہ36 گوالمنڈی سب ڈویژن کے ایکسین ایس ڈی او علاقے کے کونسلر کی ملی بھگت سے ٹینکر ما فیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے پانی کی شدید قلت پیدا کر دیا گیا ہے اور ٹینکر ما فیا کے چاندی ہو گئی علاقے مکین بے یار ومددگار چھوڑ کر پانی کیلئے ترس رہے ہیں ٹینکر والے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں جو کہ غریب نادرا عوام کی دسترس سے باہر ہے اسی طرح شہر کے مختلف اطراف پشتون اسٓباد، سٹیلائٹ ٹائون، شہر کے وسط میں نواں کلی، غوث اباد ان تمام علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور کوئی پوچھنے وال انہیں ایسی بے چینی غیر یقینی صورتحال میں عوام کا حق بنتا ہے وہ اپنے بنیادی حقوق کیلئے اٹھ کر اپنی آواز حکام بالا تک رسائی ممکن بنا سکے پارٹی اپنے محبوب عوام کے بر حق مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ ذمہ داروں پر شدید نقطہ چینی کر تے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ متعلقہ آفیسران سے باز پرس کر کے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں ورنہ پارٹی اس سلسلے میں عوام کی تائید وحمایت سے اپنا احتجاج کر نے کا محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :