نیشنل پریس کلب کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
دونوں اداروں کا ماہ رمضان اور اہم مواقعوں پر سستی سیل والے فیسٹیول لگانے کے امکانات پر غور
جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چیمبر اور پریس کلب مشترکہ طور پر بجٹ سمینارز اور صحافی برادری کیلئے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرنے کی کوشش کریں۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ چیمبر موسم بہار میں اسلام آباد میں ایک صنعتی نمائش لگانے پر غور کر رہا ہے اور نیشنل پریس کلب کو اس کا میڈیا پارٹنر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاجر وصنعتکار اور صحافی برادری معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ چیمبر و پریس کلب مشترکہ طور پر بجٹ، تجارتی پالیسی اور دیگر اہم معاشی پالیسیوں کے بارے میں مثبت تجاریز حکومت کو پیش کرنے کی کوشش کریں تا کہ کاروبار کیلئے سازگار حالات پیدا ہوں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر نیشنل پریس کلب کے ممبران کے مفادات کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار احمد مرزا نے کہا کہ نیشنل پریس کلب و صحافی برادری صنعت وتجارت کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں چیمبر کے ساتھ کافی تعاون کر رہے ہیں جس کیلئے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب آئندہ بھی تاجر برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے میں تعاون کرے جس سے مسائل جلد حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا قومی مفاد کے معاملات پر معاشرے میں بہتر آگاہی پیدا کرنے اور معیشت کے اہم مسائل کی نشاندہی کرنے میں مفید کردار اداکر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔نیشنل پریس کلب کے سینئر نائب صدر نوید اکبر، نائب صدر محترمہ مائرہ عمران اور سیکرٹری جنرل عمران ڈھلن نے کہا کہ چیمبر اور پریس کلب معاشرے کے مفاد میں کئی شعبوں میں جوائنٹ وینچرز شروع کر سکتے ہیں لہذا وہ ا س سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائیں جس سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔محمد اعجاز عباسی، ظفر بختاوری، چوہدری اسحاق، محترمہ فرح ناز، محترمہ ناصرہ علی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان شعبوں کی نشاندہی کی جن میں چیمبر اور پریس کلب مل کر اپنے ممبران کے مفادات کے فروغ اور معاشرے کی بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.