ساہیوال ڈویژن ہر تحصیل میں لینڈ ریکارڈ کے سنٹروں کی تعداد دو ، دو کر دی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) لینڈ ریکارڈ کے ساہیوال ڈویژن کی ہر تحصیل میں لینڈ ریکارڈ کے سنٹر وں کی تعداد دو، دو کر دی گئی ہے اور سات نئے سنٹر قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ اراضی اور دوسری جائیدادوں کے مالکان کو فرد ملکیت کے حصول ، وراثتی انتقال اور ریکارڈ کی پڑتال کے لیے خوار نہ ہونا پڑے ۔ یہ بات کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڈ نے آج یہاں ہمارے نمائندہ سے باتیں کرتے ہوئے بتائی ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے بتایا کہ نئے سنٹرو ں کی منظوری بورڈ آف ریو نیو سے حاصل کرنے کے بعد سٹلائیٹ لینڈ ریکارڈ سنٹر کسووال ، ہڑپہ ، نور پور ، قبولہ، حویلی لکھا ، بصیرپور اور گوگیرہ میں قائم کر دیے گئے ہیں ان نئے سنٹروں کے اجراء سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ریکارڈ محفوظ کر لیا گیا تھا اب ریکارڈ میں کسی قسم کی غلطی کا خدشہ نہیں رہیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر قانگوئی میں لینڈ اراضی کا سنٹر سٹلائیٹ کے ذریعے اگلے مرحلہ میں قائم کر دیا جائیگااس سلسلہ میں بورڈ آف ریو نیو نے ساہیوال ڈویژن کی تجویز پر کام شروع کر دیا ہے جس سے عوام کو مزید سہولتیں مہیا ہوجائینگی ۔

متعلقہ عنوان :