سپریم کورٹ نے پاک فوج کے اہلکارکے قتل میں ملوث 4ملزمان بری کردیئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) سپریم کورٹ نے پاک فوج کے اہلکارکے قتل میں ملوث 4ملزمان بری کردیئے۔جمعرات کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے پاک فوج کے اہلکارکے قتل کیس کی سماعت کی،عدالت نے قتل میں ملوث 4ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے مطابق استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے،واقعہ کا زخمی گواہ 14گھنٹے بعد سامنے آیا۔

(جاری ہے)

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آرمی والے اس وقت ہی کیوں مارے جاتے ہیں جب چھٹی پرگھر آتے ہیں ،کئی مقدمات میں دیکھا کہ اہلکارچھٹی پرآئے اورقتل ہوگئے ، چھیل چھبیلا جوان گھرآئے توگاؤں کی خواتین پاگل ہوجاتی ہوں گی، خواتین فدا ہوں توجوان بھٹک ہی جاتا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے میڈیکل رپورٹ میں کہانی بنائی گئی، بری کئے جانے والے چاروں ملزمان پر منڈی بہاؤالدین میں اکرم نامی جوان کو 2014میں قتل کرنے کا الزام تھا ۔

متعلقہ عنوان :