مستونگ کے سلطان شہید چوک میں گرنیڈ حملہ،15 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے شہر مستونگ کے سلطان شہید چوک پر ہونے والے گرنیڈ حملے میں 15 افراد خمی ہوگئے ہیں جن میں ایک کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے ، زخمیوں میں مدرسے کے طالب علم سمیت دیگر شامل ہیں ۔ گز شتہ روز مستونگ کے سلطان شہید چوک پر ہونے والے ہینڈ گرنیڈ حملے میں زخمی ہونے والے افراد میں مدرسہ فاروقیہ بس اڈہ کے طالب علم سمیع اللہ ، عبدالعزیز ، فراز احمد ، سعداللہ ، محمد الدین ، نثار احمد ، حسین بخش ، زبیر احمد ، حاجی علی حیدر ، لعل محمد ، عمران فیض محمد ، شعیب احمد ، عبدالقدیر اور خلیل احمد شامل ہیں ۔

8 زخمیوں کو نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ جبکہ 7 کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ منتقل کیا گیا جن میں سے شدید زخمی عمران کو کوئٹہ ریفرکردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق مستونگ بلاسٹ کے زخمی عمران کو ٹراما سینٹر کوئٹہ پہنچادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ان کے علاج و معالجے کے لئے ڈاکٹرز سمیت تمام تر سٹاف موجود ہیں۔ اس سلسلے مزید تحقیقات جاری ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 دکانوں اور 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہیں جبکہ دوسری جانب ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میںلے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے تاکہ ہینڈ گرنیڈ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :