خیرپور کے اکثر علاقوں میں سوئی گیس کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی سے گھویلو خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:41

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) خیرپور کے اکثر علاقوں میں سوئی گیس کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی سے گھویلو خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا شہریوں کو محکمہ ایس ایس سی جی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق خیرپور محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی سے گھویلو خواتین کا گھروں میں کھانا پکانا مشکل کردیا ہے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران محکمہ شہری علاقوں میں گیس کا پریشر دینے بند کردیا ہے جس کے شہر کے مختلف علاقوں محلہ علی مراد،سیدہ گوٹھ ،صرافہ بازار،بخاری محلہ،بچل شاہ ،اوستگاہی ،غریب آباد ،منشی محلہ ،پنجہٹی،شیشم کالونی،جناح کالونی ،مل کالونی ؂؂،لقمان ،میرعلی بازار،حیدری بازار ،مال روڈ ویگر علاقوں میں شامل ہیں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف شہریوں نے علی گل شیخ ،شاھنواز بڑدی،سکندرعباسی ،راجہ عبدالحمید،حیدر شاہ ،دلشاد سومرو ودیگر نے پریس کلب خیرپور پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ خیرپور ضلع جو قدرتی گیس سے مال ہی مال ہے اور ملک کے دیگر شہریوں کو گیس دیتا ہے مگر محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے خیرپور کے شہریوں کو سوئی گیس دینا بند کردیا ہے جس کی وجہ محکمے کے کرپشن افسران ہیں جو سی این جی اسٹیشنوں کو گیس چوری کراکے شہر میں گیس بند کردیتے ہیں جس کے باعث گھروں میں کھانا پکانے میں سخت مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہم ایک بار پھر پچاس سال پیچھے چلے گئے ہیں لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہو گئے ہیں مظاہرین نے وفاقی وزیر گیس ،جنرل مینیجر سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی کو نوٹس لیکر خیرپور کے نااہل ایریا مینیجر کو فوری ہٹا یا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :