بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:51

گوجرانوالہ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی گیس روڈ پر بوسیدہ مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کرایک نوجوان ارشد جاں بحق جبکہ ریاست اور خالد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ضروری کارروائی اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :