لاہور ہائیکورٹ، آئی جی عارف نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹسز جاری ، جواب طلب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

سیف الملوک کی جانب سے دائر درخواست میں ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیملی کوٹہ کی بنیاد پر کانسٹیبل ڈرائیور بھرتی نہیں کیا گیا درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ لاہور ہائیکورٹ کے فرخ عرفان خان آئی جی پنجاب کو فیملی کوٹہ پر بھرتی کا حکم دے چکے ہیں عدالتی حکم کے باوجود بھرتی نہ کرنا توہین عدالت کے متصادم ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر آئی جی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔