قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا ،طلباء کی احتجا ج ختم کرنے کی یقین دھانی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ۔وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اورطلبا ء کے درمیان مذاکرات طے پاگئے ، ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد ،ایس ایس پی ساجد کیانی اور ایس پی صدرحسام نے طلبا سے مذاکرات کئے ۔

(جاری ہے)

طلبا نے فیس میں اضافہ کا نوٹیفیکشن واپس لینے پر احتجاج ختم کرنے کی یقین دہانی کروادی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آپریشن کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے ۔وزیر مملکت بلیغ الرحمان فیسوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن لے کر یونیورسٹی پہنچیں گے ۔آج جمعہ سے یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحال ہوجائے گا ۔یادرہے کہ طلبا کی ہڑتال کے باعث یونیورسٹی میں تدریسی عمل گزشتہ دو ہفتوں سے معطل تھا۔

متعلقہ عنوان :