قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ، احتجاج ختم کرنے کا اعلان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا احتجاج کے معاملے میں ضلعی انتظامیہ اورطلبا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، طلباء نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ،ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد ،ایس ایس پی ساجد کیانی اور ایس پی صدرحسام نے طلبا سے مذاکرات کئے ،ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد ،ایس ایس پی ساجد کیانی اور ایس پی صدرحسام نے طلبا سے مذاکرات کئے ،طلبا نے فیس میں اضافہ کا نوٹیفیکشن واپس لینے پر احتجاج ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آپریشن کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قائد اعظم یونیورسٹی میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری طلباء کی طرف سے جاری ہڑتال پر انتطامیہ کی جانب سے سے گرفتاریاں اور سخت کاروائی کرنے سے پہلے مزاکرات کامیاب ہو گئے ۔ طلباء نے ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد ،ایس ایس پی ساجد کیانی اور ایس پی صدرحسام کی طرف سے مطالبات منوانے کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔