نوجوان کرنٹ لگنے کے باعث زخمی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:07

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) نوڈیرو شہر کے بس اسٹینڈ علاقے کا رہائشی نوجوان کرنٹ لگنے کے باعث زخمی ہو گیا جسے ورثا نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں نوجوان کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمی نوجوان کے دوست عابد میرانی نے بتایا کہ آصف علی صبح کے وقت تالاب سے مچھلی پکڑنے گیا تھا جہاں تالاب کے قریب بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :