کندھکوٹ، پولیس اہلکار کے قتل میں فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے دو صحافیوں کو 25 سال قید اور جرمانہ عائد کرکے جیل بھیج دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:08

کند ھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) کندھ کوٹ کے دوصحافی بھائیوں کو2003میںپولیس اہلکاراحمد چاچڑکے قتل کا کے مقدمہ میںفرسٹ ایڈیشنل سیشن جج ندیم بدرقاضی کی عدالت نے سینئرصحافی چیف ایڈیٹرروزنامہ لوچ،ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ خبریں این اے اسدنوناری کو 25سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اسکے بھائی سندھی روزنامہ خبروں کے رپورٹرمشتاق احمد نوناری کو 10سال قید اور 50ہزارجرمانہ کی سزائیں سناکر جیل بھیج دیا صحافیوں نے بتایاکے ہمارا چاچڑبرادری سے چوری کے معاملہ پر تنازعہ چلاآرہا تھاکے تین چارسال قبل کراڑوچاچڑودیگرنے چوروں کی فائرنگ میں چودہ سال قبل نامعلوم افراکند کے ہاتھوں قتل کیئے گئے فردکے داخل مقدمہ میں تھانہ بی سیکشن پر مقدمہ میں نام دیکر ہمیں پھنسایاگیا ہے انکاکہناتھاکے پولیس انکوائری میں صاف ہوئے چاچڑبرادری کے افراد کی جانب سے اخبارات میں خبریں چلانے اورچوری کے معاملہ پر انتقامی کاروائی گئی ہے اعلیٰ عدلیہ اورمنصفین نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں صحافیوں پر من گھڑت اورنامعلوم افراد کے مقدمہ میں پھنسانے پرافسوس کا اظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :