لاہو ر ،برکی پولیس کا سموگ شیشہ کیفے پر چھاپہ ، ایک شخص کو گرفتار کرلیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:12

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) برکی پولیس نے سموگ شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے سموگ کیفے سے سینکڑوں پیک فلیورز اوردرجنوں حقے قبضہ میں لے لئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ برکی نوید اعظم کا کہناتھا کہ شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔سموگ کیفے کو سیل کردیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :