Live Updates

صدر ممنون حسین کا دورہ بنوں معمولی نوعیت کا نہیں، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ علاقہ میں دہشت گردی ختم ہوچکی ، اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ،یہاں ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا، کسی بھی علاقے کی ترقی وہاں کے معاشی اوراستحکام اور معیاری تعلیم کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں،ہمارے بر عکس پی ٹی آئی نعروں کی سیاست کر رہی ہے، انہوں نے وعدے اور اعلانات تو بہت کئے مگرعملی طور پر کچھ نہیں کیا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور عمران خان ملت اسلامیہ کے قائد مولانا فضل الرحمن کے خلاف زبان کا صحیح استعمال کریں ،وہ امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، ان لوگوں کا روز حساب نزدیک آرہا ہے

وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی کا گیس فراہمی منصوبے کی منظوری کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:16

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کا دورہ بنوں معمولی نوعیت کا نہیں، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ علاقہ میں دہشت گردی ختم ہوچکی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ،یہاں ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا، کسی بھی علاقے کی ترقی وہاں کے معاشی اوراستحکام اور معیاری تعلیم کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں ہمیں جب قوم کے مسائل حل کرنے کا موقع ملا تو ہم نے سب سے پہلے ان دونوں شعبوں پر توجہ دی اور آج وہ علاقہ جو دہشت گردی کی لہر میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تعلیمی اداروں سے مالا مال ہے، ہمارے بر عکس پی ٹی آئی نعروں کی سیاست کر رہی ہے، انہوں نے وعدے اور اعلانات تو بہت کئے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور عمران خان ملت اسلامیہ کے قائد مولانا فضل الرحمن کے خلاف زبان کا صحیح استعمال کریں ،وہ امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، ان لوگوں کا روز حساب نزدیک آرہا ہے، ہمیں اپنے قائد نے اخلاق کے دائرہ میں رہ کر بات کرنے کا طریقہ سیکھایا ورنہ اگر ہم بات پر اٴْتر جائے تو اٴْنہیں بنی گالہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی، ان کا ساتھ حساب جلد ہوگا دینی جماعتوں کے قائدین کے ابتدائی ملاقات ہو چک یہ اور ایم ایم اے جلد بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں جس کا اگلا اجلاس بہت جلد منصورہ میں ہونے والا ہے یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کو ابھی سے خوف نے آ لیا اگر یہ اتحاد ہوگیا پھر ان لوگوں کی ہمیشہ کے لئے سیاست ختم ہونے والی ہے اور اسلام سے محبت کرنے والوں کے لئے یہ ایک اچھا پیغام ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو بنوں ٹا?ن شپ میں گیس فراہمی منصوبے کی منظوری کے حوالے سے شکریہ ادائیگی کیلئے منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جس سے اقوام بنوں کے رہنما ملک یوسف اللہ خان ، تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان، ضلع جنرل سیکرٹری جے یو آئی حاجی محمد نیاز خان، ملک تاج محمد خان احمد زئی ، حاجی سلیم خان وزیر،جاوید ، عبداللہ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کا دورہ بنوں معمولی نوعیت کا نہیں، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ علاقہ میں دہشت گردی ختم ہوچکی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ،یہاں ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا، کسی بھی علاقے کی ترقی وہاں کے معاشی اوراستحکام اور معیاری تعلیم کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں ہمیں جب قوم کے مسائل حل کرنے کا موقع ملا تو ہم نے سب سے پہلے ان دونوں شعبوں پر توجہ دی اور آج وہ علاقہ جو دہشت گردی کی لہر میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تعلیمی اداروں سے مالا مال ہے، ہمارے بر عکس پی ٹی آئی نعروں کی سیاست کر رہی ہے، انہوں نے وعدے اور اعلانات تو بہت کئے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور عمران خان ملت اسلامیہ کے قائد مولانا فضل الرحمن کے خلاف زبان کا صحیح استعمال کریں ،وہ امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، ان لوگوں کا روز حساب نزدیک آرہا ہے، ہمیں اپنے قائد نے اخلاق کے دائرہ میں رہ کر بات کرنے کا طریقہ سیکھایا ورنہ اگر ہم بات پر اٴْتر جائے تو اٴْنہیں بنی گالہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی، ان کا ساتھ حساب جلد ہوگا دینی جماعتوں کے قائدین کے ابتدائی ملاقات ہو چک یہ اور ایم ایم اے جلد بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں جس کا اگلا اجلاس بہت جلد منصورہ میں ہونے والا ہے یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کو ابھی سے خوف نے آ لیا اگر یہ اتحاد ہوگیا پھر ان لوگوں کی ہمیشہ کے لئے سیاست ختم ہونے والی ہے اور اسلام سے محبت کرنے والوں کے لئے یہ ایک اچھا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قوموں کو بنانے کے سیاسی کی ہے قوم کو تباہی کے دہانے پہنچانے والی سیاست نہیں کی ہے بنوں جو کسی زمانے میں مسائل کا گڑھ تھا ہم نے ان مسائل سے نکال دیا ہے اور اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ قومیں تعلیم سے ترقی کرتی ہیں اور ہم نے اپنے دور میں یہاں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا ہے کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں اعلیٰ تعلیمی درسگاہ موجود نہ ہو انہوں نے کہا کہ سیاسی فضا سے ہمیں یہ تاثر اسانی سے ملتا ہے کہ ائندہ دور ایک بار پھر دینی جماعتوں کا ہے اور عوام بھی چاہتے ہیں کہ دینی جماعتوں کا اتحاد ہو اور ان میں کوئی اختلاف نہ ہو اس لئے کہ ان کے نا اتفاقی سے دوسری جماعتیں فائدہ اٹھا لیتی ہیں انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے قانون پر نہ پہلے سودے بازی اورسمجھوتہ کیا ہے اور نہ ائندہ کریں گے اسمبلی میں دینی جماعتوں کی دلیرانہ اور مثبت کر دار ہی کی وجہ سے یہ ممکن ہوا کہ حلف دوبارہ اصل صورت میں بحال ہوا اور قادیانی لابی کی سازش ناکام ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہم دین اسلام کی احیائ کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے اور جب تک دینی جماعتیں ملک میں موجود ہیں کوئی بھی خلاف اسلام بل پاس نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہاکہ مقامی سطح پر ہماری کوشش جاری ہے کہ بنوں کے عوام کے وہ کام بھی ہو جائیں جو رہ گئے ہیں بنوں میں خواتین یونیورسٹی کی ابتدا ہو چکی ہے جس سے یہاں خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات