اپنے آنے والے کل کو بہتر بنانے کیلئے طلبائ پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی او ر خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں
،پاکستان کی ترقی ہی طلبائ کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، زندگی میں بڑے کام کرنے کیلئے ایک مضبوط ارادے کی ضرورت ہوتی ہے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے نظریہ پر قائم رہے، تحریک پاکستان سے لے کر ہر جمہوری تحریک میں طلبائ نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمرکا سیمینار سے خطاب
جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:16
(جاری ہے)
اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں نظریہ پر یقین رکھنے والے لوگ بہت کم ہیں۔
اس وقت سیاسی نظا م کے اندر کرپٹ لوگوں کی بھرمار ہے جو اپنی ذات کو ملک اور معاشرے سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو شروع سے آج تک اپنے نظریہ پر قائم رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج عمران خان کا نظریہ لے کر آج پاکستان کے عوام اس کرپٹ نظام کے خلاف متحد ہورہے ہیں۔ ایسے حالات میں طلبائ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اندر سیاسی شعور کو بیدار کریں۔ ہر معاشرے کی ترقی میں طلبائ کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کافرض بنتا ہے کہ وہ اچھے اور برے میں فرق جان لیں۔ جونوان طلبائ ہی اس ملک کے معمار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ اور لٹیروں کو بے نقاب کرنے میں نوجوان طلبائ عمران خان کا دست بازو بنیں۔ اس فرسودہ نظام نے میرٹ کا قتل عام کیا ہے، آج پڑھے لکھے اور قابل نوجوان ڈگریاں لے کر حصول روزگار کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ جب اس ملک میں انصاف کا نظام رائج ہوگا تو اس وقت اقربائ پروری اور نوکریاں نہیں بیچی جائیں گی بلکہ میرٹ کے اوپر بلا رنگ و نسل و زبان میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.