پاکستان سویٹ ہوم بلاشبہ یتیم بچوں کی کفالت کا بہترین ادارہ ہے، خصوصاً شمالی وزیرستان میں سویٹ ہوم کا قیام اور وہاں کے بچوں کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری کا پیڑا اٹھانا نہایت احسن اقدام ہے

بیگم عائشہ قمر باجوہ کی فلورل آرٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب میں گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ بیگم عائشہ قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم بلاشبہ یتیم بچوں کی کفالت کا بہترین ادارہ ہے، خصوصاً شمالی وزیرستان میں سویٹ ہوم کا قیام اور وہاں کے بچوں کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری کا پیڑا اٹھانا نہایت احسن اقدام ہے۔وہ جمعرات کو فلورل آرٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب میں گفتگو کررہی تھیں۔

فلورل آرٹس سوسائٹی عرصہ کئی سالوں سے آرٹس اور فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ گزشتہ روز اس سوسائٹی کے زیر اہتمام تقربتقسیم انعامات اور آرائش گل کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان سویٹ ہوم کی بچیوں کے خصوصی شرکت کی اور اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے فن پارے نمائش میں رکھے۔

(جاری ہے)

صدر سوسائٹی رخسانہ علی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ اس تقریب کی تمام آمدنی تقریباً آٹھ لاکھ روپے پاکستان سویٹ ہوم کو عطیہ کی گئی ہے۔

تقریب سے سرپرست اعلی پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان آرمی کے تعاون سے میر علی شمالی وزیرستان میں پہلا سویٹ ہوم قائم کر دیا گیا ہے اور وہاں دہشت گردی کے شکار ہونے والے خاندان کے بچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت کا سلسہ شروع کر دیا گیاہے۔ انہو ںنے کہاکہ ان کا یہ مشن ہے کہ پاکستان بھر سے یتیم بچوں کو وہ پاکستان سویٹ ہوم میں لائیں گے اور ایک دن آئے گا جب پورا پاکستان سویٹ ہوم بن جائے گا۔

بیگم عائشہ قمر باجوہ نے سٹالو ں کا معاینہ بھی کیا اور سویٹ ہوم کی بچیوں کے بنائے ہوئے فن پاروں میں خصوصی دلچسپی لی اور شمالی وزیرستان کی بچیوں سے سوالات وجوابات کیے اور ان میںگھل مل گئیں۔ بیگم قمر جاوید باجوہ نے سویٹ ہوم کیلئے 3 لاکھ روپے کا عطیہ بھی دینے کا اعلان کیا۔اس مو قع پہ فلو ر ل سا سا ئٹی کی جا نب سے شر کا ئ میں بذ ر یعہ قر عہ اند ازی انعا مات د یے گئے مہما ن خصو صی بیگم عا ئشہ قمر جا وید با جو ہ،ز مر د خا ن 30سے ز ا ئدخو اتین میں قیمتی انعا ما ت تقسیم کیے ،یہا ں یہ امر قا بل ز کر ہے کہ 7انعا ما ت سو یٹ ہو م کی ٹیم کے حصہ میں آ ئے اور انعام جیتنے والو ں نے اپنے انعا م سو یٹ ہو م کو عطیہ کر دیئے۔