حکومت ریلیف فراہم کرنے کی بجائے عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈال رہی ہے،

معاشی استحکام کے بغیرملک ترقی نہیں سکتا، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں مسلسل کمی حکومتی ناکامی کی اصل وجہ ہے، پاکستانی قوم مزید مہنگائی کو بوجھ برداشت نہیں کرسکتی ، کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے، پاکستان علمائ کونسل کوئٹہ میں پولیس ٹرک پرخود کش حملہ کی شدید مذمت کرتی ہے،دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے پاکستان علمائ کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کا پنجاب کے عہدیداران سے خطاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان علمائ کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ حکومت ریلیف فراہم کرنے کی بجائے عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈال رہی ہے، معاشی استحکام کے بغیرملک ترقی نہیں سکتا، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں مسلسل کمی حکومتی ناکامی کی اصل وجہ ہے، پاکستانی قوم مزید مہنگائی کو بوجھ برداشت نہیں کرسکتی ، کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے، پاکستان علمائ کونسل کوئٹہ میں پولیس ٹرک پرخود کش حملہ کی شدید مذمت کرتی ہے،دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

وہ جمعرات کو یہاں پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا حق نواز خالد،حافظ محمد امجد،مولانا سید ابوبکر شاہ،مولانا تاج محمود ریحان،مولانا حسان صدیقی،مولانا عبد المنان عثمانی،مولانا محمد مشتاق لاہوری، مولانا عمر قاسمی،حافظ مقبول احمد ودیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان علمائ کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔

آپریشن رد الفساد کی کامیابی سے خوفزدہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی حکومت براہ راست ملوث ہے۔ حکومت عالمی دنیا کے سامنے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کرے۔دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کو مزید تیز کیا جائے۔ملک دشمن عناصر ہمارے اختلافات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ حکومت اور ریاستی اداروں کو پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دشمن عناصر کو واضح پیغام دینا ہوگا۔ پاک فوج پاکستان کے دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ دشمن ہمارے گھر کے اندر گھس آیا ہے۔حکومت ،پاک فوج اور عوام کو متحد ہوکرہر قسم کی بیرونی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔