صدر ممنون حسین کے بیان نے یہ ثابت کر دیا کہ مو جودہ حکمران انتہائی کرپٹ ہے، نواز شریف انکا سردار ہے 14ہزار آٹھ سو ارب کا جو قرضہ نواز حکومت نے لیا وہ کہاں گیا ابھی بھی کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا قائد اعظم ? نے ملک پاکستان کو اِسلام کے نام پر بنایا، اِسلام سچائی کا نام ہے، ان کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن ستان بنا دیا ہے یہ جھوٹے اور قاتل لوگ ہیں اللہ کے قہر سے بچیں ورنہ انکا حال نمرود جیساہو گا

پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹرپروفیسر محمد طاہر القادری کا اوکاڑہ پی اے ٹی میڈیا سیل میں وڈیو لنک خطاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:16

صدر ممنون حسین کے بیان نے یہ ثابت کر دیا کہ مو جودہ حکمران انتہائی کرپٹ ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹرپروفیسر محمد طاہر القادری نے کہا کہ صدر ممنون حسین کے بیان نے یہ ثابت کر دیا کہ مو جودہ حکمران انتہائی کرپٹ ہے، نواز شریف انکا سردار ہے 14ہزار آٹھ سو ارب کا جو قرضہ نواز حکومت نے لیا وہ کہاں گیا ابھی بھی کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا قائد اعظم ? نے ملک پاکستان کو اِسلام کے نام پر بنایا، اِسلام سچائی کا نام ہے، ان کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن ستان بنا دیا ہے یہ جھوٹے اور قاتل لوگ ہیں اللہ کے قہر سے بچیں ورنہ انکا حال نمرود جیساہو گا۔

وہ جمعرات کو اوکاڑہ پی اے ٹی میڈیا سیل میں وڈیو لنک سے خطاب کر رہے تھے۔اِس موقع پر ضلعی صدر پی اے ٹی محمد حفیظ قادری، قاری مظہر فرید سیال ، علی حسنین سنگوکا ،نبید الحق فاروقی،کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین کے بیان نے یہ ثابت کر دیا کہ مو جودہ حکمران انتہائی کرپٹ ہے، نواز شریف انکا سردار ہے 14ہزار آٹھ سو ارب کا جو قرضہ نواز حکومت نے لیا وہ کہاں گیا ابھی بھی کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا قائد اعظم ? نے ملک پاکستان کو اِسلام کے نام پر بنایا، اِسلام سچائی کا نام ہے، ان کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن ستان بنا دیا ہے یہ جھوٹے اور قاتل لوگ ہیں اللہ کے قہر سے بچیں ورنہ انکا حال نمرود جیساہو گا،اللہ نے اِنکو پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا ہے کہ یہ لوگ کتنے سچے ہیں 14بے گناہ افراد کا خون سر چڑ کر بول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو شروع دن سے ہی کہ رہے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا خون اپنا حساب لے گا اور بتا ئیگا کہ ہم نے مصطفووی انقلاب میں اپنے خون کا نزرانہ دیا ہے اللہ پاک کو اپنے محبوب کے نام لے واہ بندوں کا خو ن کیسے معاف کردیگا۔