’حدیث نبوی کمپلیکس ‘‘ کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے،پوری امت مسلمہ اس عظیم کام میں پہل کرنے پر مملکت سعودی عرب کی ممنون و مشکور ہے،خادم حرمین شاہ سلمان کی اسلام کیلئے خدمات عالم اسلام کے رہنماؤں کیلئے مشعل راہ ہیں

تحریک دفاع حرمین شریفین کے جنرل سیکرٹری مولانا فضل الرحمن خلیل کا بیان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:16

’حدیث نبوی کمپلیکس ‘‘ کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے،پوری امت مسلمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) تحریک دفاع حرمین شریفین کے جنرل سیکرٹری مولانا فضل الرحمن خلیل نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے مدینہ منورہ میں قائم کئے گئے نئے ادارے ’’حدیث نبوی کمپلیکس ‘‘ کے قیام کے اعلان کو خوش آئند امر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ اس عظیم کام میں پہل کرنے پر مملکت سعودی عرب کی ممنون و مشکور ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اسلام کے لئے خدمات عالم اسلام کے رہنماؤں کیلئے مشعل راہ ہیں۔دیگر مسلمان ممالک اور خصوصا پاکستان کی حکمران قیادت کو بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی پیروی کرتے ہوئے علوم اسلامیہ کی ترویج کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے جید علمائ کی سرپرستی میں قائم ’’حدیث نبوی کمپلیکس‘‘میں نوجوان نسل عصر حاضر کو سامنے رکھتے ہوئے علوم حدیث پر اپنی علمی اور تحقیقی کاوشوں کو عالم دنیا کے سامنے احسن انداز میں پیش کرے گی۔