سابق پولیس آفیسر کا 37 سال بعد بھی یہی کہنا ہے کہ اسے خلائی مخلوق نے اغوا کیا تھا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:44

ایک 70سالہ شخص کا کہنا ہے کہ 1980  میں خلائی مخلوق نے اسے اغوا کیا تھا۔ اس واقعے کی تفصیلات انہوں نے ایک کتاب میں لکھی ہیں۔
سابق پولیس آفیسر ایل گوڈفرے  نے دعویٰ کیا ہے کہ 1980 میں اس کا مافوق الفطرت قوتوں سے سامنا ہوا تھا، جن کا تعلق دوسری دنیا ؤں سے تھا۔
ایلن کا سامنا مبینہ  اڑن طشتری سے تب ہوا تھا، جب وہ گمشدہ گایوں کے بارے میں تحقیقات کر رہے تھے۔

اس موقع پر ایلن نے بیک اپ کے لیے کال کرنے کی کوشش کی لیکن اُن کے ریڈیو نے کام  کرنا بند کر دیا۔
ایلن نے اس واقعے سے متعلق ایک کتاب لکھی ہے، جس کا نام ”وہ کون اور کیاتھے؟“ ہے۔

(جاری ہے)

یہ کتاب اصل میں انہوں نےاپنے پوتوں کو اس واقعے کے بارے میں بتانے کےلیے لکھی ہے۔ایلن کا کہنا ہے کہ اس کتاب میں اس واقعے کی ایک ایک تفصیل لکھ دی ہے۔
ایلن کے اغوا کا یہ واقعہ 28 نومبر 1980 کو پیش آیا تھا۔

اس واقعے نے اخباروں کی سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔ حتیٰ کہ بی بی سی نے بھی ایلن کا انٹرویو کیا تھا۔ اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد پولیس حکام نے ایلن کو آفس تک محدود کر دیا تھا اور وہ اگلے 9 سال دفتر تک ہی محدود رہا۔
ایلن نےپچھلے ایک سال تک بیمار رہنے کے بعد فیصلہ کیا کہ انہیں اپنے تجربات کو لکھنا چاہیے تاکہ اُنکےپوتوں کے ان کے تجربے معلوم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :