گوادر میں مقامی ہوٹل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو درجن سے زائد لوگ زخمی ہوگئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:50

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے ضلع گوادر میں مقامی ہوٹل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو درجن سے زائد لوگ زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی گوادر ندیم حسین کے مطابق گزشتہ روز ایئرپورٹ روڈ بلال مسجد کے قریب سید ہاشمی ایوینو پر واقع زبیر ہوٹل پر دستی بم حملہ کے نتیجے میں 26 مزدور زخمی ہوگئے ان کے مطابق دھماکے میں زخمیوں میں 15 کا تعلق سندھ جبکہ 11 کا تعلق پنجاب سے ہے، مزدور ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے، دستی بم حملے کے بعد بھگدڑ مچنے سے بھی کئی مزدوروں کو زخم لگے،انہوں نے کہاکہ3 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :