قائد اعظم ٹرافی چار مرحلوں کے اختتام پر سوئی سدرن گیس کمپنی اور یو بی ایل کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں ناقابل شکست

جمعہ 20 اکتوبر 2017 08:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں چوتھے مرحلے کے اختتام تک گروپ اے سے سوئی سدرن گیس کمپنی اور گروپ بی سے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی ٹیمیں ناقابل شکست ہیں۔

(جاری ہے)

قائد اعظم ٹرافی میں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، چار مرحلوں کے اختتام پر گروپ اے میں ایس ایس جی سی اور گروپ بی میں یو بی ایل کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں، ایس ایس جی سی نے چار میچز کھیلے اور چاروں میں فتح یاب رہی، ایس این جی پی ایل کی ٹیم چار میں سے تین میچز جیت کر دوسرے اور واپڈا کی ٹیم بھی تین میچز جیت کر تیسرے نمبر پر موجود ہے، گروپ بی میں یو بی ایل کی ٹیمیں مسلسل چار میچز میں ناقابل شکست ہے، ایچ بی ایل تین فتوحات کے ساتھ دوسرے اور کے آر ایل کی ٹیم دو کامیابیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔