حکومت پنجاب کاشتکاروں کو سولر ٹیوب ویلزکیلئے 80 فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے‘ صوبائی وزیر زراعت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 09:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈرپ اینڈ سپرنکلز اریگیشن سسٹم کے تحت آبپاشی کرنے والے کاشتکاروں کو سولر ٹیوب ویلز لگانے کے لئے حکومت پنجاب 80 فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ زمین کی ذرخیزی اور بہتر پیداوار کے لئے صوبائی حکومت 12 مختلف اضلاع میں کاشتکاروں کو آدھی قیمت پر جپسم فراہم کرے گی، اس حوالے سے سکیم کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر بھابھا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ میں 16.4 ملین ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا ہے جس سے گندم کی 20 ملین ٹن پیداوار حاصل ہوگی۔ پنجاب میں زرعی شعبہ کی ترقی اور پیداوار کے فروغ کے حوالے سے کئے گئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پانی کے ضیاع کو روکنے، زمین کی ذرخیزی کی بحالی اور کاشتکاروں کو سستی بجلی اور مداخل کی فراہمی کے حوالے سے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں اور صوبہ میں خادم اعلیٰ کسان پیکیج کے تحت فراہم کی گئی مراعات سے کاشتکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور صوبہ میں زرعی معیشت کی ترقی اور استحکام میں بہتری ہوئی ہے جس سے کاشتکاروں کے ذرائع آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :