پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں 53.4 ارب روپے جمع کرائے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 09:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) رواں سال 2017 کے پہلے نو ماہ کے دوران سگریٹ تیار کرنے والی بڑی کمپنی پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی) نے ٹیکسز کی مد میں قومی خزانے میں 53.4 ارب روپے جمع کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران کمپنی نے 19.1 ارب روپے کی ٹیکس ادائیگیاں کی ہیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 5.6 ارب روپے کے ٹیکس ادا کئے تھے۔

رواں سال میں جنوری تا ستمبر کے دوران کمپنی نے ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں 53.4 ارب روپے جمع کرائے ہیں۔ 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی نی30 ہزار 823 ملین روپے کا منافع کمایا ہے اور کمپنی کی فی حصص آمدن 26.44 روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :