کرد حکام کا عراقی وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم

جمعہ 20 اکتوبر 2017 10:50

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان کی حکومت نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی جانب سے بحرانی حالات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقعراق اور کرد علاقے کے درمیان بحران پچیس ستمبر کو آزادی ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد سے جاری ہے۔ وزیراعظم حیدر العبادی نے دو روز قبل مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ستمبر میں کرایا گیا ریفرنڈم اب ماضی کا حصہ بن گیا ہے۔ ریفرنڈم کے انعقاد پر بغداد حکومت نے اس کی شدید مذمت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :