سعودی عرب، مملکت کے دور دراز صحرائی علاقوں میں عجیب و غریب آثار دریافت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کے ماہرین آثار قدیمہ نے مملکت کے دور دراز صحرائی علاقوں میں عجیب و غریب آثار دریافت کرلئے۔ سعودی اخبار کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے دریافت کئے جانے والے آثار کو ’’البوابات‘‘کا نام دیا ہے۔

(جاری ہے)

آثار قدیمہ بالائی حصے سے مشابہت رکھنے والے دروازوں کی شکل کے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ دریافت کئے جانے والے دروازوں میں سے چھوٹا دروازہ 13میٹر لمبا جبکہ بڑے دروازے کی لمبائی 518 میٹر ہے۔ واضح رہے کہ ماہرین آثار قدیمہ کو 400 حجری میں کچھ ڈھانچے ملے تھے جن کی عمر 7ہزار برس بتائی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ البوابات علاقے میں آتش فشانوں کی باقیات معلوم ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :