تونسہ، بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) تونسہ شریف انڈس ہائی وے پر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3 افراد موقع پر جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق گلگت سے کراچی جانے والی کوچ تونشہ شریف کے نواحی علاقے بستی بوہر کے قریب انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی نعشین اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال تونسہ شریف منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے خالدہ اور رحیم خان کے ناموں کی شناخت ہوئی ہے جبکہ تیسری لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی، زخمیوں میں سے زیادہ افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمی افراد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :