ْامریکی حکام کے ساتھ ویزوں کے معاملہ پر سازگار فضا میں مذاکرات ہوئے ، ترک نائب وزیر اعظم

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:50

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ترک نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکا کے استنبول قونصل خانے کے ملازم کے دہشت گرد تنظیم فیتو سے تعلقات اور روابط کے بارے میں عدلیہ کی جانب سے جاری کارروائی کے ذریعے خلاف چھان بین اور تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق نائب وزیراعظم بیکر بوزداع نے کہا ہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان ویزے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات بڑی مثبت فضا میں ہوئے ہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو بڑے واضع طریقے سے پیغامات دے دیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو سے امریکا کہ استنبول قونصل خانے کے ملازم کے تعلقات کے بارے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ان پر ترکی کے قوانین کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا کیونکہ یہ ترک باشندے ہیں اس سلسلے میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں ملازمین کوسفارتی مراعات حاصل نہیں ہیں اس لیے ان کے ساتھ بھی ویسے ہی کارروائی کی جائے گی جیسی دیگر ترک باشندوں کے خلاف کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویزوں کے بارے میں دونوں ممالک کو طول دینے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے عوام بٴْری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :