آلودگی کے باعث 92 فیصد اموات غریب یا اوسط آمدن والے ممالک میں ہوتی ہیں، رپورٹ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ماہرینماحولیات نے کہا ہے کہ آلودگی کا دنیا بھر میں ہونے والی لاکھوں ہلاکتوں سے گہرا تعلق ہے کیونکہ آلودہ پانی اور ہوا کئی بیماریوں کا باعث بنتی ہے اور اس آلودگی کا دل کے امراض ، پھیپھڑوں کے سرطان ، اور سٹروک وغیرہ سے بھی گہراتعلق ہے۔ یہ بات عالمی سطح پر ماحولیات، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی ماہرین کی مرتب کردہ رپورٹ میں بھی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آلودگی کے باعث ہونے والی تمام اموات میں سے 92 فیصد اموات غریب یا اوسط آمدن والے ممالک میں ہوتی ہیںاور آلودگی انسانی صحت کے کئی پہلوئوں کو متاثر کرنے کے حوالہ سے بڑا خطرہ اورچیلنج ہے ۔ تحقیقی ٹیم کی قیادت کرنے والے مائونٹ سینائی میں ایکاہن سکول آف میڈیسن کے پروفیسر فلپ لنڈریگن نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کے دھوئیں اور گھروں میں جلائی جانے والی آگ سے متاثر ہونے والی ہوا کا 65 لاکھ اموات سے تعلق ہے جبکہ اموات کی دوسری سب سے بڑی وجہ آلودہ پانی ہے جس سے گیسٹرو ،انٹیسٹائنل امراض اور پیرا سائیٹک انفیکشنز ہوتیہیں جس سے سالانہ18 لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :