قائداعظم یونیورسٹی کھول دی گئی، طلبہ سے مذاکرات کامیاب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور یونیورسٹی کو کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو رات گئے قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ سے مذکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ تعلیمی ادارے میں اس طرح کی کارروائی نہیں کر سکتے جس سے ملک کی بدنامی ہو، کچھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور یونیورسٹی کو کھول دیا گیا ہے، 13 میں سے 12 مطالبات ایڈمن سے متعلق تھے، سب سے بڑا مسئلہ فیس کا تھا جو حل ہو گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ نکالے گئے طلباء کے لئے ایک میٹنگ ہو گی جس کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے بھیجی گئی معلومات کو دیکھا جائے گا، اس سے طلباء کی تعلیم پر اثر ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :