شمالی کوریا کا امریکا سے تعلقات بڑھانے پر آسٹریلیا کو دھمکی آمیز خط

ا ٓسٹریلیا واشنگٹن سے تعلقات منقطع کرے یا سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے، شمالی کوریاکوقدموں میں گرانے کا تصور ٹرمپ کی بھول ہے شمالی کوریا کا آسٹریلیا کو دھمکی آمیز خط خط سے لگتا ہے شمالی کوریا پر پابندیاں کام کر گئی ہیں، وہ خود کو تنہا محسوس کر رہا ، آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:09

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) شمالی کوریا نے امریکا سے تعلقات بڑھانے پر آسٹریلیا کو دھمکی آمیز خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ا سٹریلیا یا تو واشنگٹن سے تعلقات منقطع کرے یا سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے، شمالی کوریاکوقدموں میں گرانے کا تصور ٹرمپ کی بھول ہے جبکہ آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خط سے لگتا ہے شمالی کوریا پر پابندیاں کام کر گئی ہیں اور وہ خود کو تنہا محسوس کر رہا ۔

غیر ملکی میڈٖیا کے مطابق شمالی کوریا نے آسٹریلیا کو دھمکی آمیز خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا یا تو واشنگٹن سے تعلقات منقطع کرے یا سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے۔شمالی کوریا کی جانب سے آسٹریلیا کے نام بھیجے گئے کھلے خط کے متن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کو تباہ کرنے اور کم جونگ ان حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

خط میں آسٹریلیا کو دھمکی دی ہے کہ آسٹریلیا یا تو امریکا سے تعلقات کو محدود کرے یا سنگین نتائج کے لئے تیار رہے۔شمالی کوریا کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی بھول ہے اگروہ یہ سمجھتے ہیں کہ شمالی کوریاکوقدموں میں گرالیں گے، ایٹمی طاقت کے بار ے میں ایساتصورجہالت پرمبنی ہوگا۔دوسری جانب آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بھیجا جانے والا خط اس بات کا اظہار ہے کہ شمالی کوریا پر پابندیاں کام کر گئی ہیں اور وہ خود کو تنہا محسوس کر رہا ہے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے خط کا مقصد عالمی برادری کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔