فاطمہ جناح گرلز ڈگری کالج کا سنگ بنیادرکھ دیاگیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:28

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہر کے گنجان آباد علاقے حافظ جمال،معصوم شاہ روڈ اور دولت گیٹ کے درمیان دس کروڑ روپے مالیت کی لاگت کے فاطمہ جناح گرلز ڈگری کالج کاسنگ بنیاد رکھ دیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین یونین کونسل چوہدری عمران ارشد اورڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر سید حیدرعباس گردیزی نے عمائدین علاقہ اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم خصوصاً بچیوں کی تعلیم حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔

حکومت کی بھرپورکوشش ہے کہ بچیوں کوان کے گھروں کے قریب ترین اعلی تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوںنے کہاکہ 100ملین روپے کا یہ پروجیکٹ 18ماہ کی قلیل مدت میں پایہ تکمیل کوپہنچے گا اورشہر کے اس گنجان آباد علاقے میں اس کے لیے چھ کنال جگہ مہیا کی گئی ہے۔