اعصام الحق قریشی اسٹاک ہوم اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئیں گے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:43

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں کل ہفتے کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

اعصام اور جین جولین راجر نے کوارٹر فائنل میں فابیو فوگنینی اور سیمونے کو شکست دی تھی۔ سٹاک ہوم میں جاری ایونٹ میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کو آج ہفتے کو سیمی فائنل میں سربیا کے نیناد زیمنوچ اور ان کے امریکن جوڑی دار جیک ساک کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :