برائن برادرز کو یورپین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:43

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی یورپین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں میکسیکو کے سنتیاگو گونزالیز اور ان کے چلی کے جوڑی دار جولیو پیرالٹا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برائن برادرز کو سخت مقابلے کے بعد 1-6، 7-6 اور 10-7 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :