مقبوضہ کشمیر،کٹھ پتلی انتظامیہ نے فائرنگ رینج کیلئے ہزاروں کنال اراضی بھارتی فوج کے حوالے کردی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:57

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے جموں کے ضلع اکھنور میں ہزاروں کنال اراضی دس برس کیلئے بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کیلئے مختص کردی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے رواں سال آٹھ جون کو ادھم پور میں 82کنال اراضی کو دس سال کیلئے بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کیلئے مختص کردی ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال مارچ میں انتظامیہ نے چین کے ساتھ سرحدی علاقے لداخ میں لیہہ کے کولڈ ڈیزرٹ میں تقریبا پانچ لاکھ کنال اراضی پانچ سال کیلئے فوج کے حوالے کی تھی۔ اس سے قبل انتظامیہ نے رام بن میں بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کیلئے زمین کا ایک بڑا قطعہ فوج کے حوالے کیاتھا۔ توسہ میدان کے قریب رہنے والے تقریبا پچاس افراد بھارتی فوج کی طرف سے چھوڑ دیئے گئے ان پھٹے ہوئے گولوں کی وجہ سے عمر بھر کیلئے معذور ہو چکے ہیں۔