پیپلز پارٹی کی جدوجہد عوامی حقوق اور ملک کیلئے بھری پڑی ہے‘ بھٹو شہید کے نظریات اور افکارات کی تکمیل تک جیالے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے ملک کے غریب،متوسط اور کچلے ہوئے عوام کو زبان حق دی

پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب کا تقریب سے خطژاب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:10

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد عوامی حقوق اور ملک کے لئے بھری پڑی ہے۔ بھٹو شہید کے نظریات اور افکارات کی تکمیل تک جیالے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے ملک کے غریب،متوسط اور کچلے ہوئے عوام کو زبان حق دی۔

کشمیرکی آزادی کے لئے ہزار سال جنگ لڑنے کا اعلان کر کے کشمیریوں کے حوصلوں کو بلند کیا۔پیپلز پارٹی پاکستان وآزاد کشمیر کی قیادتیں شہید قائدین کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چوہدری ساجد ایوب نے کہا کہ شہید بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی جمہوریت کی داعی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی کے قائدین نے عملی طور پر جمہوری روایات اور جمہوری کلچر کو پروان چڑھایا۔پیپلز پارٹی پاکستان وآزاد کشمیر کے کارکنان شہید قائدین کے فکروفلسفے کی روشنی میں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سابقہ حکومت نے بلا تخصیص عوام کی خدمت کی۔آزاد کشمیر میں میڈیکل کالجز،یونیورسٹیوں کی تعمیر ،اپ گریڈیشن،سکولوں ،کالجوں کی تعمیرسمیت تمام شعبہ ہائے جات میں تعمیر وترقی میرٹ کی بنیاد پر کی ہے۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے واضح روڈ میپ رکھتی ہے

متعلقہ عنوان :