پشاور ،ْ متنی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ،ْ پندرہ زخمی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:10

پشاور ،ْ متنی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ،ْ پندرہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) صوبائی دارالحکومت پشاورکے علاقے متنی میں ٹریفک حادثہ میں دوافرادجاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حادثہ جمعہ کومتنی میںپیش آیاجہاں فلائنگ کوچ اورٹریلر تیزرفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دوافرادجاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ مسافروین اورٹریلرکے درمیان تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیوٹیموں نے فورًاجائے وقوعہ پرپہنچ کرزخمیوں کوطبی امدادکیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا۔زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :