تارکین وطن کے لوگوں کو یہاں بزنس کا موقع فراہم کرنے سے کاروباری سرگرمیاں مزید بڑھ سکتی ہیں‘ دیا رغیر میں بسنے والے کشمیریوں نے برطانیہ ، یورپ اور دیگر ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ اہم رول ادا کرتے ہیں

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیرانجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:31

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیرانجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ تارکین وطن کے لوگوں کو یہاں بزنس کا موقع فراہم کرنے سے کاروباری سرگرمیاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ دیا رغیر میں بسنے والے کشمیریوں نے برطانیہ ، یورپ اور دیگر ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ اہم رول ادا کرتے ہیں۔

تارکین وطن کے لوگوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرکے اُن کے مسائل حل کئے جائیں تاکہ تارکین وطن اپنے وطن میں آئیں۔سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اور آپس میں باہمی تعلقات بھی بہتر ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز کوٹ پوٹھی میں انجمن تاجران قائد اعظم سٹیڈیم کے صدر محمد فاروق چوہان کی جانب سے اپنے اور برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدر ی محمد آمین آف پوٹھی، حاجی شاہد آف یو۔

(جاری ہے)

کے، چوہدری عبدالوحید آف پوٹھی اور دیگر نے عزاز میں دی گئی ڈنر پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈنرپارٹی میں انجمن تاران کے سیکرٹری جنرل تنویر احمد غازی ، چوہدری شوکت ، چوہدری رشید چوہان، مرزا افتخار احمد جرال ،اسلم مغل ،چوہدری خالد محمود ، راجہ تسلیم انجم ، شیخ حمید الحق ، چوہدری شاہد شریف ، چوہدری اورنگزیب آف پوٹھی ،محمد وسیم قریشی ، عامر چوہان ،محمد زین کے علاوہ دیگر معزز مہانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تارکین وطن کے رہنماء اور معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد آمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کی تڑپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہتی ہے۔ میرپور شہر ایک تاریخی اور کاروباری لحاظ سے منفرد شہر ہے ۔تارکین وطن کو حکومت جدید سہولیات دے اور ساتھ تارکین وطن کے لوگوں تحفظ بھی فراہم کرے تو یہاں سرمایہ کاری تیز طریقے سے ہو سکتی ہے۔

اس موقع پر میزبان محمد فاروق چوہان نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ حکومت کاروباری طبقہ سے منسلک لوگوں اور بالخصوص بڑے نوجوانوں کو بزنس کے لئے سہولت فراہم کرے تاکہ خطے میں خوشحالی ہو۔ میرپور شہر میں سوئی گیس اور دیگر سہولیات دی جائیں ۔قائد اعظم چوک سے چیچیاں تک مین شاہراہ کھنڈر بن چکی ہے بائی پا س بناکر کھنڈرات کانمونہ پیش کرنے والی سڑکوں کو بہتر کیاجائے۔