لائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد ہمارے بلا تنخواہ سپاہی ہیں ان کو تنہا نہیں چھوڑے گے ‘ہم ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ‘ہمارے لوگ باہمت ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میراکبر خان کی بات چیت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:33

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد ہمارے بلا تنخواہ سپاہی ہیں ان کو تنہا نہیں چھوڑے گے ہم ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ہمارے لوگ باہمت ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جنگل اور جنگلی حیات اس دھرتی کا حسن ہے اس کی حفاظت ہم سب کا اولین فرض ہے ہم سفید پہاڑوں اور رقبہ جات کو سرسبز وشاداب بنائیں گے اس سلسلہ میں ہم نے تحفظ جنگلات کمیٹیاں بنائی ہیں تاکہ عوام بھی محکمہ جنگلات کے ساتھ ملکر جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرسکے نیلم ویلی میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا مسلم لیگ ن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارتی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے افراد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا عوام کو ریاست کے اندر ترقی اور خوشخالی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیئے جارہے ہیںجن کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے ہونگے نیلم ویلی میں ہمالین فانڈیشن اور پاک آرمی کا تحفظ جنگلات و جنگلی حیات کے لئے کردار بہت اہم ہے ان کے تعاون سے اس قیمتی دولت کو بچانے میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کو مدد ملتی ہے جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے تمام ادارئے ملکر اپنا موثر کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہارنے دورہ نیلم ویلی کے دوران کیل سیری اور کیل میں عوام کی کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر عوامی شکایات سننے کے بعد وزیر جنگلات نے وادی نیلم کی عوام کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا منشور لیکر اقتدار میں آئی ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت عوامی شکایات سننے کے لئے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عوام کی دہلیز ایک سال کے بعد دوبارہ ہر مقام پر کھلی کچہری لگا رہی ہے تاکہ عوام کے مسائل کا تدراک کیا جاسکے وزیر جنگلات نے کہا کہ میں عوام کاپر خلوص استقبال کرنے پر شکریہ اداکرتا ہوں اور نیلم ویلی عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گاانھوں نے کہا کہ جنگلات سے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں ان کو مقامی MLAکے ساتھ مشاورت کے ساتھ حل کریں گے عوام کو سردیوں سے قبل ڈپوز میں لکڑی دستیاب ہوگی اور بالن پر مقامی افراد کا حق ہے جو ہر انسان کو مل رہا ہے اور اگلے بھی ملے گا مگر اس کے لئے محکمانہ طریقہ کار واضح کیا گیا ہے اس کے ذریعے سے ہر فرد کو بالن کی سہولت ملے گئی وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگلات بطور خاص وادی نیلم کی قدرتی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہیں پانی ، جنگلی حیات ، قیمتی ادوایاتی جڑی بوٹیاں ، بجلی کی پیداوار کا سبز جنگلات ہی ہیں حکومت ان کی ترقی و حفاظت کے لیے حکومت عملی اقدامات عمل میں لارہی ہے انہوں نے کہا کہ وادی نیلم کے مختلف مقامات پر شجر کاری کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے اور ہم عوامی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے ملازمین عوام کے خدمت گا رہیں اور جو ملازم کا م نہیں کرتا اس کے خلاف سخت کارروائی کریںگے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی قابل مذمت ہے اقوام متحدہ بھارت پر فائر بندی پر عملدرآمد کروانے کے لیے دبائو ڈالے اور بھارت جارحیت اوربے گناہ شہریوں کی شہادت کا نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ نیلم و یلی آوں گا اس سے قبل وزیر جنگلات نے محکمہ جنگلات کے تحت کی گئی شجرکاری اور جنگلات کا معانیہ کیا اس موقع پر ناظم اعلی ٰ جنگلات علاقائی سردار محمد عارف خان ،ناظم جنگلات نیلم سرکل فیروز اعوان ، مہتمان سردار محمد اکرم ، ثمراقبال، منظور مقبول ،محمد شہبار خان ، رینج آفیسرر خواجہ محمدسلطان و محمد اسلم نے اپنے اپنے علاقوں میں کی گئی شجرکاری و تحفظ جنگلات کے اقدامات کے حوالئے سے وزیر جنگلات کو وقتنافوقتنا بریف کیا۔

اس کے علاوہ وزیر جنگلات نے کیل سیر ی میں فیش ہچیری کا معانیہ کیا موقع پر محکمہ کے آفیسران کو ہدایات دی ہیں کہ اس سنٹر کو پودئے اور درخت لگا کر خوبصورت بنایا جائے یہاں پر مچھلیوں کی افزائش جدید انداز میں کی جائے اس کا کمرشل استعمال ہی ہو سکے جس سے حکومت کے ریونیو میں اضافہ ہو گا ۔ ہمالین فانڈیشن کے ذمہداران نے بریفنگ دی ۔اس موقع پر عوام علاقہ شاردہ وکیل نے وزیر جنگلات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ پہلے وزیر حکومت ہے جنھوں نے جنگی حالات کے باوجود دوبارہ لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا دورہ کیا اور عوامی شکایات سننے کے لیے ہمارے درمیان تشریف لائے ۔ا نھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی مسائل کے حل کے لئے حکومت اپنی تمام تر توانائی سرف کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :