مظفرآباد‘ موبائل رابطے نے غریب کا گھر اجاڑ دیا‘کائی منجہ سے سات بچوں کی ماں اغوا

اغوا کار خاتون کو لیکر روپوش‘ تھانہ گڑھی دوپٹہ میں مقدمہ درج، تاحال مغویہ برآمد نہ ہو سکی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) کائی منجہ سے سات بچوں کی ماں اغوا، موبائل رابطے نے غریب کا گھر اجاڑ دیا‘اغوا کار خاتون کو لیکر رپوش، تھانہ گڑھی دوپٹہ میں مقدمہ درج، تاحال مغویہ برآمد نہ ہو سکی، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کائی منجہ کے گاوں اورنیاں سراں کے رہائشی مکھن دین کی بیوی مسماة پروین سے اس کے آٹھ بچے پیدا ہوئے جن میں سے ایک فوت ہوگیا جبکہ سات بقید حیات ہیں، میاں بیوی کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا جس پر خاتون نے فیملی کورٹ میں دعوی دائر کیا جہاں سے خاتون کے حق میں فیصلہ ہوا جس کے خلاف مکھن دین نے عدالت العالیہ سیرجوع کیا جہاں کیس زیر سماعت ہے اور اسی دوران خاتون پروین کو اغوا کر لیا گیا جس کی تھانہ گڑھی دوپٹہ میں مفقودالخبری کی رپورٹ درج ہوئی بعد ازاں خاتون کے بارے میں پتہ چلا کہ پروین کو محمد فاروق ولد محمدعلی ساکنہ سرلی سچہ حلقہ کوٹلہ نے اغوا کر لیا ہے اور کسی نامعلوم مقام پرلے گیا ہے جس کیخلاف تھانہ گڑھی دوپٹہ میں 14 اکتوبر کو ایف آئی آر درج ہوئی مگر تاحال سات بچوں کی ماں بازیاب نہیں ہو سکی، معصوم بچے اپنی والدہ کے لیے ترس رہے ہیں، اور موبائل رابطوں نے غریب کا گھر اجاڑ دیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق پروین کو اپنی ہمشیرہ (ن) زوجہ زیر فاروقی ساکنہ مکنیٹ کے گھر سے اغوا کیا گیا ہے، پولیس تحقیق میں مصروف ہے تاہم ابھی تک گتھی سلجھ نہیں سکی۔

متعلقہ عنوان :