آزاد کشمیر حکومت کنٹرول لائن پر بسنے والے متاثرین کے فوری مسائل حل کرے‘ بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید و زخمی ہونے والوں کو امداد بروقت ملنی چاہیے

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چودھری محمد اشرف کی بات چیت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چودھری محمد اشرف نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کنٹرول لائن پر بسنے والے متاثرین کے فوری مسائل حل کرئے۔ بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید و زخمی ہونے والوں کو امداد بروقت ملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

حکومت نے کنٹرول لائن پر بنکرز بنانے کا وعدہ کیا تھا اور متاثرین کو امداد بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن کسی پر بھی تا حال عملدرآمد نہیں ہو سکا جو قابل افسوس بات ہے حکومت کی بے حسی سے متاثرین کنٹرول لائن کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کشمیری بہادری کے ساتھ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری محمد اشرف نے کہا کشمیریوں کی شہادتیں رائیگاںنہیں جاسکتیں اوراہل کشمیر حق خودارادیت کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔بھارت کے اندر آزادی کی مختلف تحریکیں چل رہی ہیں ۔کشمیری بھی اپنی آزادی کے لیے پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں اور آزادی حاصل ہونے تک یہ تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا آزاد حکومت سیاسی گیم سکور نہ کرئے بلکہ متاثرین کنٹرول لائن کی فوری امداد کرئے ۔