پاکستان کے ملائشیا ، اردن اور ویت نام کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، ان میں مزیداضافے کے خواہاں ہیں ، اِن ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو وسعت دی جا سکے، صدر مملکت کی ملائشیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر حسرالثانی بن مجتباراور ویت نام کے سبکدوش ہونے والے سفیر نگوین ژوین لو سے نگوین ژوین لو اوراردن میں نامزدہونے والے سفیر میجر جنرل (ر)جنید رحمت سے الگ الگ ملاقاتوں میں گفتگو
جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:50
(جاری ہے)
صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملائشیا کے نئے سفیر برائے پاکستان بھی سبکدوش ہونے والے سفیر حثرالثانی بن مجتبار کی طرح دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے ملائشیا کے سفیر بھی اپنے وطن میں پاک ملائشیا تعلقات میں وسعت کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملائشیا پاکستان کی سستی اور معیاری مصنوعات سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اس طرح دونوں ملکوں کے تعلیمی اداروں کے درمیان بھی قریبی تعلقات ہونے چاہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ ویتنام کے سبکدوش ہونے والے سفیر نگوین ژوین لو نے پاکستا ن میں بہترین خدمات سر انجام دی ہیں۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ویتنام کے سبکدوش ہونے والے سفیرپاکستان سے خوشگوار یادیں لے کر جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ویتنام اپنے افسران کی تربیت کے لیے پاکستان کے تربیتی اداروں سے مستفید ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت سے پاکستان کے اردن میں نامزدہونے والے سفیر میجر جنرل (ر) جنید رحمت نے بھی ملاقات کی ۔ انھوں نے کہا کہ پاک اردن تعلقات میں مزید وسعت کے لیے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ میجر جنرل (ر) جنید رحمت نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ ۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو اردن میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر نے بھی ہدایت کی۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.