صدر مملکت سے سبکدوش ہونیوالے ملائیشین ہائی کمشنر ڈاکٹر حسرالثانی بن مجتبار،ویت نام کے سفیر نگوین ڑوین لو اوراردن میں نامزدہونیوالے سفیر میجر جنرل (ر) جنید رحمت کی ملاقات
پاکستان کے ملائشیا ، اردن اور ویت نام کیساتھ گہرے تعلقات ہیں، ممنون حسین ملائشیا نے مختلف شعبو ںمیں شاندار ترقی کی جو دیگر ممالک کیلئے مثال ہے،سبکدوش ہونیوالے سفیر دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپناکردار ادا کریں، گفتگو صدر مملکت کی اردن کیلئے نامزد سفیر کو وہاں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر نے ہدایت
جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:13
(جاری ہے)
صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملائشیا کے نئے سفیر برائے پاکستان بھی سبکدوش ہونے والے سفیر حثرالثانی بن مجتبار کی طرح دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے ملائشیا کے سفیر بھی اپنے وطن میں پاک ملائشیا تعلقات میں وسعت کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملائشیا پاکستان کی سستی اور معیاری مصنوعات سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اس طرح دونوں ملکوں کے تعلیمی اداروں کے درمیان بھی قریبی تعلقات ہونے چاہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ ویتنام کے سبکدوش ہونے والے سفیر نگوین ڑوین لو نے پاکستا ن میں بہترین خدمات سر انجام دی ہیں۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ویتنام کے سبکدوش ہونے والے سفیرپاکستان سے خوشگوار یادیں لے کر جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ویتنام اپنے افسران کی تربیت کے لیے پاکستان کے تربیتی اداروں سے مستفید ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت سے پاکستان کے اردن میں نامزدہونے والے سفیر میجر جنرل (ر) جنید رحمت نے بھی ملاقات کی۔ انھوں نے کہا کہ پاک اردن تعلقات میں مزید وسعت کے لیے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ میجر جنرل (ر) جنید رحمت نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو اردن میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر نے بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.