ایم پی اے مہوش سلطانہ کو چیئرمین پنجاب ایگزامینیشن کمیشن تعینات کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:57

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) محکمہ تعلیم نے ممبرصوبائی اسمبلی مہوش سلطانہ کو چیئرمین پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پیک)تعینات کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حمید شیخ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر چیئرمین پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ایم پی اے مہوش سلطانہ کو نیا چیئرپرسن اور سابق ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن علی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محمد ابراہیم خالد کو کمیشن کا ممبر نامزد کرنے کی سمری محکمہ قانون اور وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق محکمہ قانون کی جانب سے چیئرپرسن اور ممبر کی نامزدگی کی کلیئرنس دیدی گئی ہے جس کے بعد حتمی منظوری کیلئے سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :