نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 115رکنی وفد کی لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید سے ملاقات

چین پاکستان اکنامک کاریڈور گیم چینجر ہے ، ایشیا اور یورپ کے بہت سے ممالک اس سے مستفید ہونگے‘صدر لاہور چیمبر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 115رکنی وفد نے لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید سے ملاقات کی اور تجارتی و معاشی امور اور لاہور چیمبر کے کردار پر تفصیل سے گفتگو کی۔ سابق صدر انجینئر سہیل لاشاری ، ایگزیکٹو کمیٹی رکن نعیم حنیف اور وفد کے سربراہ ایئر کموڈور عامر بشیر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ چین پاکستان اکنامک کاریڈور گیم چینجر ہے ، ایشیا اور یورپ کے بہت سے ممالک اس سے مستفید ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر معاشی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ پالیسی سازی میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے کام کررہا ہے، یہاں سیکٹرز کی مطابقت سے سٹینڈنگ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو نجی شعبے سے فیڈ بیک لینے کے بعد اس کا تجزیہ کرکے متعلقہ سرکاری اداروں کو ارسال کرتی ہیںتاکہ یہ وفاقی بجٹ کا حصہ بن سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وفاقی بجٹ کے بعد بھی جائزہ لیکر اصلاحاتی تجاویز مرتب کرتا اور دوبارہ پالیسی ساز اداروں کو بھیجتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فارن کمیشنز کے کمرشل سیکشنز مکمل رابطہ رکھتا اور تجارتی معلومات کا تبادلہ یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنی سماجی ذمہ داریاں بھی بڑے احسن طریقے سے نبھارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :